ن لیگ کا2013میں الیکشن ہارنے والے امیدواروں کوٹکٹ نہ دینے کا فیصلہ

اسلام آباد(نیوزلائن)مسلم لیگ ن نے گزشتہ الیکشن میں ہار جانے والے امیدواروں کو آئندہ الیکشن میں کسی طور پارٹی ٹکٹ جاری نہ کرنے کااصولی فیصلہ کیا ہے۔ نیوزلائن کے مطابق مسلم لیگ ن نے عملی طور پر آئندہ الیکشن کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔پارٹی ٹکٹوں کے حوالے سے ملک بھرمیں کام کا آغاز کردیا گیاہے۔ اعلیٰ سطحی پارٹی کمیٹی اس حوالے سے کام کا آغاز کرچکی ہے۔ مسلم لیگ ن کے مرکزی صدر میاں نواز شریف ‘چاروں صوبائی صدور‘ یوتھ ونگ کے صدر کیپٹن صفدر‘ پنجاب کے اہم رہنما حمزہ شہباز اور دیگر اعلیٰ عہدیداروں نے اعلیٰ سطحی مشاورت کے بعد اصولی طور پر فیصلہ کیا ہے کہ گزشتہ الیکشن میں ہار جانے والے پارٹی امیدواروں کو آئندہ الیکشن میں کسی طور ٹکٹ جاری نہ کیا جائے۔اس حوالے سے پارٹی قیادت کا مؤقف ہے کہ الیکشن 2013مسلم لیگ ن کے عروج کا وقت تھا اور اس میں مسلم لیگ ن نے ملک بھر میں تاریخ ساز کامیابی حاصل کی تھی۔ سندھ کے علاوہ وفاق اور تینوں صوبوں میں مسلم لیگ ن حکومت بنانے کی پوزیشن میں آئی۔ ایسے بہترین وقت میں بھی الیکشن ہار جانے والے پارٹی کیلئے کارآمد نہیں ہیں۔انہیں کسی طور دوبارہ پارٹی ٹکٹ جاری نہیں کئے جائیں گے۔

Related posts