ممکنہ نااہلی‘انصافین کپتان کو چھوڑنے کیلئے پر تولنے لگے

اسلام آباد(نیوزلائن)پی ٹی آئی کے متعدد رہنما عمران خان کا ساتھ چھوڑنے کیلئے پر تول رہے ہیں۔ انصافین کے انصاف پارٹی کو چھوڑنے کی ایک اہم وجہ کپتان کی پانامہ کیس میں ممکنہ نااہلی اور غیرملکی فنڈنگ کیس میں پی ٹی آئی کی بڑھتی ہوئی مشکلات ہیں۔کپتان کا ساتھ چھوڑنے والوں میں کئی ایسے نام بھی ہیں جو گزشتہ چند سالوں میں کپتان کے انتہائی قریب رہے ہیں نیوزلائن کے مطابق کپتان سے روٹھ جانے والوں میں پنجاب کے رہنماؤں کی تعداد زیادہ ہے اور یہ شخصیات واپس اپنی پرانی پارٹیوں میں جانے کیلئے رابطے کر رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے ایک پیر صاحب تو اپنی پرانی پارٹی میں جانے کیلئے پارٹی کے نوجوان قائد سے مسلسل رابطے کر رہے ہیں مگر انہیں واپس قبول نہیں کیا جا رہا ۔ خیبر پختونخواہ کی بھی متعدد اہم شخصیات کپتان کی ہمراہی جاری رکھنے سے انکاری ہیں۔

Related posts