میڈیا کارکن رمضان میں بھی تنخواہوں کو ترس گئے ‘ عید بھی پھیکی ہونے کا خدشہ

اسلام آباد(نیوزلائن)میڈیا کے متعدد اداروں میں کارکنوں کو تنخواہوں کی ادائیگی بروقت نہ ہوئی سیون نیوز سمیت متعدد اداروں میں کئی کئی ماہ سے ملازمین تنخواہوں کو ترس رہے ہیں۔ درجنوں اخبارات کا حال بھی سیون نیوز سے مختلف نہیں ہے۔ جرنلسٹس اور دیگر کارکنوں کا کوئی پرسان حال رمضان میں بنا ہے اور نہ عید ان کیلئے خوشیوں کا پیغام لاتی نظر آرہی ہے۔ رمضان میں تنخواہیں تاخیر سے دینے والے ادارے عید پر بھی تنخواہ نہ دینے کی روائت برقرار رکھنے کا سوچ رہے ہیں۔ متعدد ادارے ایسے بھی ہیں جہاں عید پر پوری نہیں آدھی پگھار دینے کی روائت ڈالنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اخباری کارکنوں کا کہنا ہے کہ دنیا بھر کو قوانین پر عمل ‘ خدا ترسی اور اخلاقیات کا درس دینے والا میڈیا خود ہر قانون سے بالاتر اور اخلاقیات سے عاری ہو چکا ہے۔اخباری کارکنوں کی تنظیموں کا کہنا ہے کہ روزنامہ خبرین‘ سیون نیوز سمیت کسی بھی ادارے نے کارکنوں کو عید پر ایڈوانس تنخواہ نہ دی اور عید سے قبل کارکنوں کے تمام واجبات کلیئر نہ کئے تو ان کے خلاف سڑکوں پر آئیں گے اور متعلقہ حکومتی اداروں کو ان کے خلاف کارروائی کرنے کیلئے اقدامات کئے جائیں گے۔

Related posts