برطانوی انتخابات :کوئی جماعت حکومت بنانے کیلئے درکار نشستیں حاصل نہ کرسکی

لندن (نیوزلائن) برطانوی عام انتخابات میں کوئی سیاسی جماعت حکومت بنانے کے لیے درکار 326 نشستیں حاصل نہیں کر پائی ۔ کنزرویٹو پارٹی نے 313 نشستوں پر جبکہ لیبر نے 260 نشستوں پر کامیابی حاصل کر لی ۔ لبرل ڈیموکریٹ 12 جبکہ سکاٹش نیشنل پارٹی 35 سیٹیں جیت گئی ۔ برطانوی دارالعلوم میں مخلوط حکومت بنے گی ۔ کنزرویٹو نہ لیبر دونوں بڑی سیاسی جماعتیں حکومت بنانےکے لیے درکار 326 نشستیں جیتنے میں ناکام رہیں ۔ کنزرویٹو پارٹی کی لیڈر اور برطانوی وزیر اعظم ٹریزامے نے میڈن ہیڈ سے کامیابی حاصل کی ۔ ٹریزامے کا کہنا ہے کہ برطانیہ کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں گی ۔لیبر پارٹی کے سربراہ جیریمی کوربن نارتھ ازلنگٹن سے اپنی سیٹ دوبارہ جیت گئے ہیں ۔ جیریمی کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم ٹریزا مے مستعفی ہوکر لیبر کے لیے راستہ ہموار کریں ۔ یو کے انڈیپینڈنٹ پارٹی کا مکمل صفایا ہوگیا ۔ پارٹی لیڈر پال نوٹل بھی انتخاب ہار گئے ۔ برطانوی خبر رساں ایجنسی کے مطابق گزشتہ روز ہونے والے انتخابات میں ٹرن آؤٹ 68 اعشاریہ 7 فیصد رہا ہے ۔

Related posts