فیصل آباد کابزنس ٹائیکون 69کروڑ روپے کی منی لانڈرنگ میں ملوث نکلا



اسلام آباد (حامد یٰسین)قوم کو ایمانداری اور دیانتداری کا درس دینے والا فیصل آباد کا ایک بزنس ’’ٹائیکون ‘‘نے69کروڑ کی منی لانڈرنگ میں ملوث نکلا۔مسلم لیگ ن کی حکومت منی لانڈرنگ پکڑے جانے کے باوجود فیصل آباد کی اس اہم شخصیت کے خلاف کسی قسم کی کارروائی کرنے سے گریزاں ہے اور منی لانڈرنگ کا معاملہ دبانے کیلئے اعلیٰ حلقوں میں اہم شخصیات سرگرم ہیں۔ نیوزلائن کے مطابق فیصل آباد کی ایک بڑی کاروباری شخصیت غیرقانونی طریقے سے پیسہ بیرون ملک لے جانے میں ملوث پائی گئی ہے۔ یہ کارروائی ’’حضرت ‘‘ نے ایک مرتبہ نہیں کی متعدد بار ایسا کر چکے ہیں ۔ پیسہ پاکستان سے باہر لے جایا جاتا ہے اور پھر تحفے ‘ یا کسی دوسری شکل میں دوبارہ پاکستان منگوائی جاتی ہے۔ قوم کو ایمانداری کا درس دینے اور عوامی حلقوں میں اپنی بزنس امپائر دیانتداری سے کھڑی کرنے کے چرچے کرنے میں مشہور یہ معروف کاروباری شخصیت رنگے ہاتھوں پکڑی گئی اور اس کے حسابات سے منی لانڈرنگ پکڑی بھی گئی مگر کوئی حکومتی ادارہ اس کے خلاف کارروائی کرنے کیلئے تیار نہیں ہے۔ذرائع کے مطابق اس شخصیت کا 689ملین روپے کا منی ایکسچینج پکڑا بھی گیا اور اس بارے دستاویزات ایف بی آر کے پاس موجود ہیں۔ اس کے باوجودوزیر خزانہ اسحاق ڈار ایف بی آر کو کارروائی کرنے کی اجازت ددینے سے گریزاں ہیں جبکہ ملک و قوم پر ایمانداری اورمیرٹ کا رعب قائم کرے والے وزیر داخلہ چوہدری نثار بھی ایف آئی اے کو اس اہم شخصیت کے خلاف ایکشن لینے کا حکم نہیں دے رہے۔

Related posts