فیصل آباد کے 812پلازہ مالکان ٹیکس چوری میں ملوث نکلے

فیصل آباد(ندیم جاوید)فیصل آباد میں ٹیکس چور مافیا بے نقاب ہو گیا‘ شہر کے 812بڑے پلازوں کو مالکان ٹیکس چوری میں ملوث پائے گئے ہیں ان میں 354پلازہ مالکان تو ایسے ہیں جو کروڑوں روپے کی جائیدادوں کے مالک اور لاکھوں روپے ماہانہ کرایہ وصول کرنے کے باوجود ایک پائی ٹیکس نہیں دیتے جبکہ دیگر ساڑھے چار سو پلازہ مالکان انتہائی معمولی ٹیکس جمع کرواتے ہیں۔نیوزلائن کے مطابق ایک انکوائری میں انکشاف ہوا ہے کہ فیصل آباد کے پلازہ مالکان اربوں روپے کی جائیدادوں کے مالک ہونے اور سالانہ کروڑوں روپے کی آمدن ہونے کے باوجود ٹیکس ادا نہیں کرتے۔ ساڑھے چار سو پلازہ مالکان انتہائی معمولی ٹیکس دیتے ہیں جو ان کے حقیقی ٹیکس کا ایک فیصد بھی نہیں بنتا۔ کروڑوں کی آمدن ہونے کے باوجود فیصل آباد کے 354امیر زادے ایک پائی ٹیکس نہیں دیتے ۔ اس صورتحال نے ٹیکس حکام کو چونکا دیا ہے اور ٹیکس چور سرمایہ داروں کے گرد شکنجہ کسنے کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں ۔ اس سلسلے میں ان کی جائیدادیں سیل کرنے سمیت مختلف آپشنز پر غور کیا جا رہا ہے۔

Related posts