وائٹ واش کا خواب چکناچور

sports ویسٹ انڈیز نے شاہینوں کا سیریز میں وائٹ واش کا خواب چکناچور کردیا اور سیریز کا تیسرا میچ پانچ وکٹوں سے اپنے نام کرلیا تاہم مجموعی طورپر پاکستان نے سیریز 2,1سے اپنے نام کرلی۔

ویسٹ انڈیز نے پانچویں دن کے کھیل کا آغاز پانچ وکٹوں کے نقصان پر 114رنز سے کیا،ویسٹ انڈیز کو جیت کے لیے صرف 39رنز جبکہ پاکستان کو پانچ وکٹوں کی ضرورت تھی لیکن ویسٹ انڈیز نے بغیر کوئی نقصان اٹھائے پاکستان کی طرف سے ملنے والا 153رنز کا ہدف پوراکرلیااور یوں تیسرا ٹیسٹ اپنے نام کرلیا۔

Related posts