مصر:مسجد میں دھماکے اور فائرنگ‘ 235 افراد جاں بحق


قاہرہ: (دنیا نیوز)مصر کے صحرائے سنا میں ایک مسجد کے اندر دھماکے اور فائرنگ سے جاں بحق کی تعداد 235 ہو گئی جبکہ درجنوں زخمی ہیں۔ عینی شاہدین کے مطابق دھماکہ اس وقت ہوا جب لوگ نماز جمعہ کی آدائیگی میں مصروف تھے۔ دھماکے کے بعد نقاب پوش افراد مسجد میں گھس گئے اور اندھا دھند فائرنگ شروع کردی جس سے کم از کم 54افراد موقع پر ہی جان بحق ہوگئے۔ حکام کے مطابق 75 زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں مرنے والوں کی تعداد 235 تک پہنچ گئی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ حملہ العریش کے قریب بیر العباد نامی قصبے میں جمعے کے نماز کے دوران کیا گیا۔ مسجد پر بم حملے کے بعد مسلح افراد نے گولیاں چلائیں۔ تاہم یہ حملہ کس نے کیا یہ تاحال معلوم نہیں ہو سکا؟ کہا جا رہا ہے کہ حملے میں بظاہر سیکیورٹی فورسز کے حامی لوگوں کو نشانہ بنایا گیا جو اس وقت مسجد میں نماز ادا کر رہے تھے۔

Related posts

Leave a Comment