دھرنا آپریشن رانا ثناء اللہ کی وجہ سے ناکام ہوا


اسلام آباد(نیوزلائن)فیض آباد میں دھرنا دینے والوں کیخلاف وفاقی حکومت کا آپریشن وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ خاں اور آئی پنجاب کی وجہ سے ناکام ہوا۔ یہ کسی مخالف کا کہنا نہیں ہے بلکہ خود ن لیگ کے وفاقی وزیر داخلہ کا مؤقف ہے۔ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ رانا ثنا ء اللہ اور آئی جی پنجاب نے آپریشن کیلئے تعاون نہیں کیا۔ راولپنڈی سے آنیوالے مظاہرین کو روکا نہیں گیا ۔ آپریشن کے دوران مظاہرین کو راولپنڈی کی جانب سے امداد ملتی رہی۔وزیر داخلہ واشگاف الفاظ میں کہہ رہے ہیں کہ پنجاب حکومت نے دھرنا آپریشن کو ناکام بنایا۔ فیض آباد کے پنجاب والے حصوں میں آپریشن نہیں کیا گیا۔ پنجاب پولیس ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھی رہی۔ پنجاب حکومت نے کارروائی کو کامیاب بنانے کی بجائے ناکام بنانے کیلئے اپنا کردار ادا کیا۔وفاقی اداروں کی طرف سے یہ بھی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ دھرنا مظاہرین کو بعض ایسی شخصیات کا تعاون پہلے دن ہی حاصل ہے جو پنجاب حکومت کے انتہائی قریب سمجھے جاتے ہیں۔

Related posts

Leave a Comment