محفل سے گرفتار حسین ”مہمانوں“ کو ایس ایچ او نے اپنا کمرہ پیش کر دیا


ملتان(نیوزلائن)رقص و سرور کی محفل سے گرفتار حسیناﺅں کے پولیس اہلکار بھی گرویدہ ہو گئے اور تھانہ سٹی کے ایس ایچ او نے حسین ”مہمانوں“ کو اپنا کمرہ پیش کر دیا۔ سردی سے بچنے کیلئے گرم لحاف دیا اور صبح سویرے گرما گرم شاندار ناشتہ بھی پیش کیا گیا، اور تو اور حسیناﺅں کے شوق کا خیال رکھتے ہوئے ان کیلئے سگریٹ بھی منگوائے گئے۔ ایس ایچ او سٹی ملتان کے کمرے میں ٹھہری یہ رقاصائیں گزشتہ رات رقص و سرور کی محفل گرما رہی تھیں کہ پولیس نے چھاپہ مار کر گرفتار کر لیا، ان کے ساتھ 17 بھنوریں بھی پکڑے گئے اور تین لاکھ 80 ہزار روپے کی رقم بھی برآمد کر لی گئی۔ یہ رقاصائیں پولیس کی ”مہمان“ بنیں تو تھانہ سٹی کے ایس ایچ او نے مہمان نوازی کیلئے اپنا کمرہ ہی پیش کر دیا گیا۔ سرد رات کے پیش نظر نیا گرم لحاف بھی منگوا لیا گیا، صبح سویرے خاص مہمانوں کیلئے خاص ناشتہ بھی منگوایا اور بعد میں سگریٹ بھی پیش کئے گئے۔ پولیس کی کارروائی کے دوران رقص و سرور کی محفل سجانے والا بگڑا رئیس زادہ تو گرفتار نہ ہو سکا مگر ان رقاصاﺅں نے پولیس کو مہمان نوازی کا شرف بخش دیا۔ گرفتار اداکارہ انعم شہزادی کا کہنا ہے کہ وہ اپنی سالگرہ منا رہی تھیں جس میں ان کی دوست شریک تھیں، پولیس نے چھاپہ مار کر گرفتار کر لیا۔

Related posts

Leave a Comment