کراچی واٹر بورڈ کی خستہ حال لائنوں نے حشر نشر کر دیا


کراچی (نیوزلائن) کراچی میں واٹر بورڈ کی خستہ حال لائنوں نے شہر کو تباہ و برباد کر دیا۔ سیوریج لائنوں سے پانی کے مسلسل رسائو کی وجہ سے شارع فیصل پر قائد اعظم میوزیم کے سامنے سے گزرنے والی سیوریج لائن اچانک بیٹھ گئی جس کی وجہ سے سڑک کو ہیوی ٹریفک کیلئے بند کرنا پڑا ۔ سڑک کی بندش سے نہ صرف ٹریفک کی آمد و رفت معطل ہوئی بلکہ ٹریفک کو متبادل سڑکوں پر موڑنے کی وجہ سے دوسری سڑکوں پر ٹریفک کے دبائو میں اضافہ ہوگیا جس سے شہری اذیت کا شکار رہے۔ زیر زمین پانی کی وجہ سے سڑک جگہ جگہ سے کھوکھلی ہوچکی ہے اور کئی جگہ گڑھے پڑ چکے ہیں ۔ شہریوں نے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر اس سنگین مسئلے کا نوٹس لیں تاکہ اس حوالے سے کوئی کارروائی کی جا سکے۔

Related posts