بینظیر بھٹو ایئر پورٹ پرسکیورٹی کے تشدد سے 2 مسافر بے ہوش


راولپنڈی (نیوزلائن)بےنظیر بھٹو ایئر پورٹ پر ابوظہبی جانے والی نجی ایئر لائن کی پرواز16 گھنٹے تاخیر کا شکارہو گئی جس پر مسافر سراپا احتجاج ہیں، ایئر پورٹ سکیورٹی کے مبینہ تشدد سے 2 مسافر بے ہوش ہوگئے،نجی ٹی وی چینل کے مطابق نجی ایئر لائن کی پرواز نے گزشتہ شام 6 بجے روانہ ہونا تھالیکن نامعلوم وجوہات کی بنا پر تاحال روانہ نہ ہوسکی جس پر مسافروں نے احتجاج کیا تو ایئر پورٹ سکیورٹی اہلکاروں نے تشدد شروع کردیاجس کے نتیجے میں 2 مسافر بے ہوش ہو گئے،مسافروں نے دہائی کرتے ہوئے کہا کہ بیشتر مسافروں کا ویزہ آج ختم ہو رہا ہے۔

Related posts