نجی میڈیکل کالجز کیس: سپریم کورٹ نے نواز شریف کو طلب کرلیا


لاہور(نیوزلائن)چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے نجی میڈیکل کالجز میں زائد فیسوں سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران سابق وزیر اعظم نواز شریف کو طلب کرلیا ہے۔ سپریم کورٹ رجسٹری لاہور میں چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں قائم بینچ نجی میڈیکل کالجز میں زائد فیسوں سے متعلق کیس کی سماعت کر رہا ہے۔ دوران ِ سماعت عدالت نے استفسار کیا کہ شریف میڈیکل کالج کے مالک کو بلایا وہ کیوں نہیں آیا، کالج کا مین ٹرسٹی کون ہے؟ ۔ چیف جسٹس کے استفسار پر شریف میڈیکل کالج کے پرنسپل نے عدالت کو بتایا کہ شریف میڈیکل کالج کے مین ٹرسٹی میاں نواز شریف ہیں ۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ پھر نواز شریف کو بلالائیں، جس پر پرنسپل کالج نے بتایا کہ نواز شریف کو نوٹس جاری نہیں ہوا جس کی وجہ سے وہ پیش نہیں ہوسکے۔

Related posts