اسلام آباد پولیس کو بین الاقوامی سطح کی مثالی فور س بنا ئینگے، آئی جی


اسلام آباد(نیوزلائن)اسلام آباد پولیس کے تمام تھانہ جات میں تعینات ہیومن رائٹس اینڈ کمیونٹی پولیس آفیسرز کی ٹریننگ کا پہلا مرحلہ اختتام پذیر ہو گیا۔پولیس لائن ہیڈ کوارٹرز میں تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد ڈاکٹر سلطان اعظم تیموری ،ایس ایس پی آپریشنز ساجد کیانی ،روزن کے نمائندگان اور تمام تھانہ جات کے ہیومن رائٹس اینڈ کمیونٹی پولیس آفیسرز نے شرکت کی۔آئی جی اسلام آباد نے ٹریننگ میں حصہ لینے والے تمام آفیسرز میں سر ٹیفکیٹ تقسیم کئے ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آپ لوگوں کے اندر سے اس وردی کا ڈر ختم کر یں ۔ہم ہر تھانہ میں ایک کمیونٹی پولیس سینٹر بنا رہے ہیں جس میں کمیونٹی آکر میٹنگ کرے گی ۔ ہمارا وژن ہے کہ ہم اسلام آباد پولیس کو نہ صرف اپنے ملک بلکہ بین الاقوامی سطح پر ایک مثالی پولیس فورس بنائیں گے ۔

Related posts