ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹیز کے خلاف درخواست پر سیکرٹری صحت کو نوٹس جاری



لاہور(نیوزلائن)لاہور ہائی کورٹ نے پنجاب کے 22 اضلاع میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹیز کے قیام کے خلاف درخواست پر سیکرٹری صحت پنجاب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیاہے۔ جسٹس عائشہ اے ملک نے محکمہ صحت کے محمد اشرف سمیت دیگر ملازمین کی درخواست پر سماعت کی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ درخواست گزار سینر فارمیسی ٹیکنیشن کے طور پر کام کر رہے ہیں اور ان کی تقرری، تبادلے اور تادیبی کارروائی کا انتظامی کنٹرول وزرات صحت کے پاس تھا لیکن 24 اگست2017 ءکو لاہور سمیت22 اضلاع میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کا قیام عمل میں لایا گیا۔درخواست گزار نے بتایا کہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹیز کو محکمہ صحت کے ملازمین کی پوسٹنگ، ٹرانسفر اور تادیبی کارروائی کا اختیار دے دیا گیا۔درخواست گزار نے استدعا کی کہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹیزکے قیام کو غیرقانونی قرار دیا جائے۔

Related posts