چین کے طلبا دفد کا آئی ایس پی آرکا دورہ


راولپنڈی(نیوزلائن)چین کی چھ مختلف یونیورسٹیز کے طلبا پر مشتمل دفد نے آئی ایس پی آرکا دورہ کیا جس میں انہوں نے پرامن اور ترقی کرتے ہوئے پاکستان کے بارے اپنے خیالات سے آگاہ کیا۔طلبا کے دفد نے پاکستان کا دورہ کرنے پر اپنی مسرت اورپاک چین دوستی کے حوالے سے اپنے آباﺅ اجداد کی جانب سے سنی ہوئی باتوں کے بارے میںجان کر خوشی کا اظہار کیا۔ دفد میںتیسنگ ،فوڈان،پی کنگ اور سی چوہان یونیورسٹیز کے طلبا شامل تھے۔

Related posts