کسی ایم پی اے نے کرپشن کی تو ہاتھ کاٹ دوں گا:پرویز خٹک

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ پرویز خٹک نے کہا ہے کہ ہم کرپشن کا خاتمہ کرنے آئے ہیں ،اگر میرے کسی ایم پی اے نے کرپشن کی تو ہاتھ کاٹ دوں گا ۔بنوں میں میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے تبدیلی کا تہیہ کر رکھا ہے اور اس کام کے لیے عوام نے بھی ساتھ دینا ہے ،لیڈر کرپٹ نہیں ہو گا اور ایماندار ہو گا تو ملک میں کرپشن نہیں ہو گی ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پولیس کو با اختیار بنا یا ہے لیکن انہیں پابند کیا ہے کہ وہ عوام کو مقام دیں ۔

Related posts