اٹھو نواز شریف کے دشمنوں کو سبق سکھا دو، مریم نواز



جڑانوالہ(نیوزلائن) مسلم لیگ نون کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم کی صاحبزادی اور رہنماء مسلم لیگ نون مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف سے 3 نسلوں کا حساب لیا گیا لیکن پھر بھی اس کیخلاف ایک پیسے کی کرپشن ثابت نہیں ہوئی۔ مریم نواز نے کہا کہ پانامہ میں نواز شریف کا نام نہیں تھا لیکن انہیں پھر بھی نکال دیا گیا۔ انہوں نے اہل جڑانوالہ سے استفسار کیا کہ جہاں منتخب وزیر اعظم کو نکال دیا جائے کیا ایسا پاکستان چاہئے؟ جہاں عوام کے ووٹوں کی اہمیت نہ ہو کیا ایسا پاکستان منظور ہے؟ جہاں آئین توڑنے والے مشرف کو عدالت میں بلانے کی جرات نہ ہو کیا ایسا پاکستان منظور ہے؟ کیا ایسا پاکستان چاہئے جہاں سزا پہلے ملے اور مقدمے بعد میں بنیں؟ مریم نواز نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ عدل کی بحالی کی تحریک میں نواز شریف کا ساتھ دیں، عوام کی عدالت سب سے بڑی عدالت ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ 70 سال میں ایک بھی وزیر اعظم نے مدت پوری نہیں کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ووٹ کی بے توقیری منظورنہیں، لاڈلے کو کمپنی کا اعتراف کرنے کے باوجود صداقت کا سرٹیفکیٹ دے دیا گیا ہے، اٹھو نواز شریف کے دشمنوں کو سبق سکھا دو۔ مریم نواز کا کہنا ہے کہ نوازشریف سے3 نسلوں کاحساب لیا گیا لیکن نوازشریف کے خلاف ایک پیسےکی کرپشن ثابت نہیں ہوئی۔ جڑانوالہ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ کیا آپ کو ایسا پاکستان چاہیئے جہاں عوام کےووٹوں کی اہمیت نہ ہو، جہاں عوام کے ووٹوں سے منتخب وزیر اعظم کو انصاف نہ ملے، اسے کرپشن نہ ڈھونڈ پانے پر اقامہ کی بنیاد پر نکال دیا جائے، سزا پہلے دی جائے اور مقدمے بعد میں چلائے جائیں، آئین توڑنے والے پرویز مشرف کو بلانے کی جرات نہ ہو۔ رہنما مسلم لیگ (ن) کا کہنا تھا کہ جڑانوالہ اور فیصل آباد سے جیت ہمیشہ (ن) لیگ کی ہوتی ہے، عوام کو پتا تھا کہ پاناما میں نواز شریف کا نام تک نہیں تھا، نوازشریف سے3 نسلوں کاحساب لیا گیا لیکن نوازشریف کے خلاف ایک پیسےکی کرپشن ثابت نہیں ہوئی، عمران خان نے اپنی کمپنی تسلیم کی پھر بھی اسے صادق اورامین قرار دیا گیا، اللہ تعالیٰ کے بعد سب سے بڑی عدالت عوام کی ہوتی ہے، 70 سال میں ایک بھی منتخب وزیر اعظم مدت پوری نہیں کرپایا، اٹھو سازشی مہروں کو سبق سکھا دو۔

Related posts