دہشتگردی کے خلاف جنگ پر 10 سال میں 297 ارب خرچ


اسلام آباد(نیوزلائن)دہشتگردی کے خلاف جنگ میں اخراجات کی 10 سال کی تفصیلات سینیٹ میں پیش کر دی گئیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزارت خزانہ کی جانب سے پیش کی گئی تفصیلات میں کہا گیا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ کے لئے 152 ارب 92 کروڑ روپے مختص کیے گئے ، دہشتگردی کے خلاف جنگ پر 297 ارب 25 کروڑ روپے خرچ ہوئے ، وزارت خزانہ کے مطابق ضرب عضب کے آئی ڈی پیز کے لئے ایک ارب روپے مختص کیے گئے ۔ سپیشل سیکیورٹی ڈویژن کے لئے 33 ارب 43 کروڑ روپے مختص کیے گئے ،انٹرنل سیکیورٹی ڈیوٹی الاؤنس کے لئے 32 ارب 35 کروڑ روپے مختص کیے گئے ، پاک بحریہ کے لئے 15 ارب روپے مختص ، سوات آپریشن کے لئے 4 ارب روپے مختص کیے گئے ،آپریشن راہ راست اور راہ نجات کے لئے 9 ارب 32 کروڑ روپے مختص کیے گئے ۔

Related posts