بلوچستان سے مسلم لیگ (ن) کا کوئی بھی سینیٹر منتخب نہ ہوسکا


کوئٹہ (نیوزلائن)بلوچستان سے مسلم لیگ (ن) کا کوئی بھی سینیٹر منتخب نہیں ہوسکا مسلم لیگ (ن) کے سینیٹ امیدوار امیرافضل مندوخیل جو نواز شریف کے بطور پارٹی صدر نا اہل کے ہونے کے بعد آزاد امیدوار کے طور پر الیکشن لڑ رہے تھے کامیابی حاصل نہیں کر سکے اس طرح بلوچستان سے مسلم لیگ (ن) کا کوئی بھی سینیٹر منتخب نہیں ہوسکا ،سینیٹ کے انتخابات کے موقع پر مسلم (ن) کے کسی بھی امیدوار کے کامیاب نہ ہونے کے اثرات چند ماہ بعد ہونے والے عام انتخابات پر مرتب ہوں گے ۔تاہم مسلم لیگ (ن) بلوچستان کے جنرل سیکرٹری اور سینیٹ انتخابات میں (ن) لیگ کے منحرف ہونے والے امیدوار نصیب اللہ خان بازئی جو بعد میں حکومتی ارکان کے ساتھ مل گئے تھے سینیٹر منتخب ہوگئے اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ صوبے میں حکومتی کی تبدیلی میں کردار ادا کر نے والے ارکان اسمبلی کے گروپ کو صوبے واضح حمایت حاصل ہے

Related posts