چیئرمین کا انتخاب: سینیٹ اجلاس 12مارچ کو طلب


اسلام آباد(نیوزلائن)سینیٹ کے چیئرمین کے انتخاب کیلئے ایوان بالا کا اجلاس 12مارچ کی صبح 10بجے طلب کر لیا گیا ہے۔ اجلاس کا آغاز ہوتے ہی نومنتخب 52ارکان سینیٹ حلف اٹھائیں گے۔ جس کے بعد اجلاس شام 4بجے تک کیلئے ملتوی کر دیا جائے گا۔ اس دوران چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے امیدواران کاغذات نامزدگی جمع کروائیں گے۔ چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کا انتخاب خفیہ بیلٹ سے ہوگا۔ گنتی کے فوری بعد کامیاب امیدوار وں کے ناموں کا اعلان کردیا جائے گا ۔ اور اجلاس کے دوران ہی نومنتخب چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیں گے۔سینیٹ سیکرٹریٹ نے اجلاس طلب کئے جانے کا نوٹیفکیشن اور اجلاس کا ایجنڈا جاری کردیا ہے۔

Related posts