موسم میں تبدیلی آتے ہی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ شروع


لاہور(نیوزلائن)موسم میں تبدیلی آتے ہی مختلف علاقوں میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ شروع ہو گئی ، شہری اور دیہی علاقوں میں3سے6گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ریکارڈ کی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق موسم تبدیل ہوتے ہی پنکھے چلنے کے باعث بجلی کی طلب بڑھنے سے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ شروع ہو گئی ہے۔ گزشتہ روز مختلف شہری علاقوں میں تین سے چار گھنٹے جبکہ دیہی علاقوں میں پانچ سے چھ گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ریکارڈ کی گئی۔ بجلی چوری والے علاقوں میں اس سے کئی گنا لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔ لاہور میں ترقیاتی منصوبوں کے اطراف میں بھی گھنٹوں شٹ ڈاؤن کیا گیا ۔ عوام نے وزارت پانی وبجلی سے مطالبہ کیا ہے کہ طلب کے مطابق پیداوار کیلئے انتظامات کئے جائیں جبکہ لوڈ شیڈنگ کا شیڈول بھی جاری کیا جائے۔

Related posts