ن لیگ کی عمران خان پر جوتا پھینکنے کی کوشش ناکام


فیصل آباد(نیوزلائن)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر جاتا پھینکنے کی کوشش ‘ الرٹ پی ٹی آئی کارکنوں نے ناکام بنا دی۔عمران پر جوتا پھینکنے کی کوشش کا واقعہ لاہور میں نواز شریف پر جوتا باری کے چند گھنٹے بعد سامنے آیا۔ عمران خان پر جوتا پھینکنے کی کوشش کرنیوالے نے جوتا پھینکنے کیلئے بھیجنے کا الزام مسلم لیگ ن کے رہنما او ر صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ خاں کے داماد پر عائد کر دیا۔نیوزلائن کے مطابق فیصل آباد میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر جوتا پھینکنے کی کوشش کی۔ عمران خان پارٹی کی رکنیت سازی مہم کے سلسلے میں ممبر شپ کیمپوں کا دورہ کر رہے تھے کہ اس دوران ایک شخص نے ان کی گاڑی کا دروازہ کھولا اور جوتا پھینکنے ہی لگا تھا کہ پی ٹی آئی کارکنوں نے اسے پکڑ لیا اور تشدد کا نشانہ بنا کر پولیس کے حوالے کر دیا۔ پکڑے جانیوالے ملزم کا ایک بیان بھی سامنے آیا جس میں اس نے کہا ہے کہ اسے رانا ثناء اللہ کے داماد رانا شہریار نے بھیجا ہے اور وہ عمران خان پر جوتا پھینکنے کیلئے بھیجا گیا ہے۔عمران خان پر جوتا پھینکنے کی کوشش لاہور میں میاں نواز شریف پر جوتا پھینکنے کے واقعہ کے چند گھنٹے بعد اس وقت پیش آیا جب رانا ثناء اللہ کے حلقے میں ایک دھواں دار تقریر کرنے کے بعد عمران خان دوسرے علاقے کی طرف جا رہے تھے۔ ملزم کو پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے اور نامعلوم مقام پر منتقل کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

Related posts