نگران حکومت آئین سے بالاتر کوئی کام نہیں کر سکتی:نواز شریف


اسلام آباد(نیوزلائن)سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ نگران حکومت آئین سے بالاتر ہو کر کوئی کام نہیں کر سکتی۔احتساب عدالت کے باہر صحافیوں اور ن لیگ کے کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم نے کہاکہ کیا وجہ تھی کہ بنی گالااورکراچی والے سنجرانی کے دربار میں جھک گئے ،کیا وجہ تھی کہ جی پی ایس کی طرح ہر کوئی ایک ہی جگہ پر جا پہنچا۔عوام کے سامنے یہ معالات آنے چاہئیں انہیں معلوم ہونا چاہئے کہ یہ سب کس طرح اورکہاں جا کر مل رہے ہیں ۔صحافی نے نواز شریف سے پوچھا کہ سینیٹ چیئرمین کے الیکشن کی طرح عام انتخابات کو بھی مینج کیا گیا تو کیا کریں گے ؟۔ نواز شریف نے کہاکہ اب نہ وہ وقت رہا ہے اور نہ ہی حالات ، دنیا اب بہت آگے چلی گئی ہے ۔ نگران حکومت آئین سے بالاتر ہو کر کوئی کام نہیں کر سکتی۔

Related posts