آشیانہ ہاؤسنگ سکینڈ ل:2 گرفتارافسر وعدہ معاف گواہ بننے کو تیار


لاہور(نیوزلائن) آشیانہ ہاؤسنگ سکیم سکینڈ ل میں گرفتار ایل ڈی اے کے چیف انجینئر اسرار سعید اور عارف بٹ نے اقرار جرم کرتے ہوئے کیس میں وعدہ معاف گراہ بننے کی درخواست دیدی۔تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت لاہور میں آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل کیس کی سماعت ہوئی جس میں نیب نے پنجاب حکومت کے دو گرفتار افسران کی رپورٹ پیش کی۔نیب حکام نے عدالت کو بتایا کہ دونوں ملزمان کے تحریری جواب میں وہ وعدہ معاف گواہ بن گئے جس پر چیئرمین نیب نے بھی انہیں معاف کردیا ۔نیب کے وکیل نے عدالت کو بتا یا کہ دونوں افسران کو وعدہ معاف گواہ بننے پرمعافی دی گئی ۔عارف بٹ اور اسرار سعید نے چیئر مین نیب کو تمام حقائق سے آگاہ کیا اور آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم میں مزید بہت سے انکشافات ہوئے ہیں۔اس دوران چیف انجینئرایل ڈی اے اسرار سعید اور عارف بٹ کو عدالت کے روبرو پیش کیا، جہاں دونوں ملزمان نے جوڈیشل مجسٹریٹ کے روبرو اپنا بیان قلمبند کراتے ہوئے اعتراف کیا کہ آشیانہ ہاؤسنگ سوسائٹی میں اختیارات سے تجاوز کیا۔عدالت نے دونوں ملزمان کو13 اپریل کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے ہوئے 15 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

Related posts