ووٹ اندراج،اخراج،درستگی کیلئے اڑھائی ہزار ڈسپلے سینٹر قائم


کراچی(نیوزلائن)عام انتخابات 2018 کی تیاریوں کے سلسلے میں ایک مرتبہ پھر عوام کو ووٹ کے اندراج،اخراج و درستگی کا آخری موقع دیا جارہا ہے۔ اس ضمن میں صوبائی الیکشن کمشنر سندھ محمد یوسف خان خٹک نے بتایاکہ پاکستان بھر کی طرح سندھ کے تمام اضلاع میں بھی 2585 ڈسپلے سینٹرز قائم کئے گئے ہیں ، 24اپریل تک ڈسپلے سینٹرز میں قائم مقررہ اسٹاف احسن طریقے سے اپنی ذمے داریوں کو سرانجام دے گا ، انہوں نے کہا کہ حیدرآباد ڈویژن میں640 ، ٹھٹھہ ڈویژن میں 228، میرپورخاص ڈویژن میں 355، شہید بینظیر آباد ڈویژن میں 67، سکھر ڈویژن میں 300، لاڑکانہ ڈویژن میں 385اور کراچی ڈویژن میں 610ڈسپلے سینٹرز عوامی سہولت کے پیش نظر قائم کئے گئے ہیں، عوام اِن ڈسپلے سینٹرز سے استفادہ کریں اور اِس کے قیام کو کامیاب بناتے ہوئے عام انتخابات میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں،خصوصی مانیٹرنگ ٹیمیں مختلف اضلاع میں قائم ڈسپلے سینٹرز کا معائنہ بھی کریں گی،الیکشن کمیشن کیمطابق پر شدہ فارمز مقررہ تاریخ سے قبل جمع کروائے جا سکتے ہیں اور ووٹ کے اندراج سے متعلق معلومات کے حصول کے لیے شہری اپنا شناختی کارڈ نمبر لکھ کر 8300 پر SMS کریں الیکشن کمیشن کی طرف سے آپکو اپکا ووٹنگ ایریا پتا چل جائے گا اگر آپ کا ووٹ کسی ایسی جگہ ہے جہاں سے آپکا یا آپکی فیملی کا کوئی تعلق نہیں تو فوری اپنا ووٹ تبدیل کروانے کے لئے درخواست دیں ووٹ تبدیلی کا فارم اردو یا انگلش میں اس طریقے کے ساتھ بھیجا گیا ہے اس فارم کو پورا کرنے کے لئے آپکو اپکا موجودہ رہائشی علاقے کا بلاک کوڈ پتا ہونا چاہیے اس بلاک کوڈ کو جاننے کے لئے اپنی فیملی یا کسی پڑوسی کا شناختی کارڈ نمبر 8300 پرSMS کر دیکھ سکتے ہیں اس کے بعد فارم پورا کر کے قریبی الیکشن کمیشن کے آفس میں جمع کروائیں۔الیکشن کمیشن ذرائع کاکہنا ہے کہ ووٹ صرف اسی صورت میں ٹرانسفر ہوگا اگر آپکے شناختی کارڈ پر آپکا پتہ موجود ہے اگر آپکا رہائشی پتہ بھی آپکے شناختی کارڈ پر موجود نہیں تو اس سب سے پہلے آپکو اپنا موجودہ پتہ اپنے شناختی کارڈ پر درج کروانا ہوگا،اس کے لئے آپ اپنا کرایہ نامہ یا گھر کے کاغذات کی کاپی لے کر قریبی نادرا آفس جائیں۔

Related posts