تحریک انصاف کی ٹکٹ کیلئے مالی حیثیت بنیادی شرط قرار


لاہور(نیوزلائن)پاکستان تحریک انصاف نے آئندہ عام انتخابات کے لیے امیدواروں کی نامزدگی کا تین نکاتی فارمولہ ترتیب دیدیا ہے ۔ تین نکاتی فارمولے میں امیدوار کا مالی طور پر انتہائی مضبوط ہونا پہلی شرط قرار دیا گیا ہے ۔ اس فارمولے کے تحت تحریک انصاف نے صرف مضبوط امیدواروں کو ہی میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا۔نجی ٹی وی کے مطابق پی ٹی آئی نے ملک بھر کے انتخابی حلقوں میں زیادہ سے زیادہ اپنے امیدوار میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا ہے ،عمران خان ٹکٹوں کے فیصلے پارٹی کے پارلیمانی بورڈ کے ذریعے خود کریں گے جس کے باعث کوئی رہنما ٹکٹ فروخت نہیں کرسکے گا،امیدواروں کا کوئی خاص کوٹہ نہیں ہوگا۔ بتایا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے صرف مضبوط امیدواروں کو انتخابی میدان میں اتارا جائے گا، اس امیدوار کو فوقیت دی جائے گی جو مالی اعتبار سے مستحکم ، الیکشن لڑنے کے طریق کار پر عبور رکھتا ہو اور حلقے کے عوام میں مقبول ہو۔

Related posts