تفریحی مقامات کی سکیورٹی کیلئے پولیس انتظامات ناقص قرار


لاہور (نیوزلائن) اہم ادارے کے سکیورٹی آڈٹ کے دوران پنجاب کے سینکڑوں تفریحی مقامات کے حفاظتی انتطامات غیر تسلی بخش قراردیدیئے گئے۔دہشت گردی ،تخریب کاری کے لاحق خطرات کے پیش نظر 236 پبلک پارکس،11 چڑیاگھروں ،33 پلے لینڈز،13 فوڈسٹریٹس،35 تھیٹرزاور50سینماوں میں سے بیشترکے حفاظتی انتظامات ناقص قرارپائے ۔حالیہ رپورٹ کی روشنی میں حکام کی طرف سے پولیس اورانتظامی افسران کوسکیورٹی انتظامات موثربنانے کے احکامات جاری کردیئے گئے ۔اس ضمن میں فیصل آبادکے 20 پارکوں،4 پلے لینڈز،4 تھیٹرزاور5سینماؤں سمیت 33 تفریحی مقامات کے سکیورٹی آڈٹ عمل میں لائے گئے تھے ۔20 پارکوں سمیت سرگودہا کے 28 تفریحی مقامات جبکہ 17 پارکوں سمیت ملتان کی تفریح گاہوں کاسکیورٹی آڈٹ عمل میں لایاگیااسی تناظرمیں لاہورکے 57 ،شیخوپورہ کے 20 ،گوجرانوالہ کے 24 ،راولپنڈی کے 53،بہاول پورکے 43جبکہ ڈیرہ غازی خان کی 33 تفریح گاہوں کے حفاظتی انتظامات کاجائزہ لیاگیاتھا۔حکام کی جاری کردہ ہدایات میں پولیس نفری کے علاوہ متعلقہ اداروں کی حفاظتی انتظامات بھی فوول پروف بنانے کی ضرورت پر زوردیاگیاہے۔

Related posts