چودھری نثار کے بعد ماروی میمن بھی پارٹی قیادت سے ناراض

لاہور(نیوزلائن)چودھری نثار کے بعد ماروی میمن بھی پارٹی پالیسی سے ناراض، ٹویٹ میں لکھا کہ جی حضوری نہ کرنے والوں کو سائیڈ لائن کردیا جاتا ہے۔ اہم نون لیگی رہنماء ماروی میمن بھی اپنی قیادت سے ناراض ہیں، پارٹی رویوں کے خلاف بول پڑیں، سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر دل کی بھڑاس نکالی۔ ایک ٹویٹ میں خاتون لیگی رہنماء نے کہا کہ جی حضوری نہ کرنے والوں کو سائیڈ لائن کردیا جاتا ہے۔ اختلاف رائے کرو تو باغی کا لقب دیا جاتا ہے اور کہا جاتا ہے کہ پارٹی سے نکل جاؤ۔ خیال رہے کہ ماروی میمن اس سے پہلے بھی پارٹی پالیسیز پر تنقید کر چکی ہیں اور آجکل اپنی قیادت سے ناراض نظر آتی ہیں جبکہ دوسری جانب چودھری نثار کو بھی پارٹی سے اسی طرح کی شکایات ہیں۔

Related posts