عمران خان کرپشن کی سیاست ختم کرنے کیلئے کوشاں ہیں‘ حافظ ممتاز


فیصل آباد(نیوزلائن)تحریک انصاف این اے79 کے رہنما حافظ ممتاز احمدنے کہا کہ عمران خان کے ویژن ’’نیاپاکستان ‘‘ کو مخالف سیاستدانوں نے غلط رنگ دے کرقوم کوگمراہ کرنے کا عجیب پراپیگنڈہ شروع کررکھا ہے۔جبکہ حقیقت یہ ہے کہ ’’نیاپاکستان ‘‘کا مطلب ہے کہ ملک میں 70سال سے جاری کرپشن کا باب بند ہو ،ملک پاکستان میں سانحہ قصور زینب جیسے واقعات ختم ہوں،ملک دیوالیہ ہونے کی بجائے ترقی کرے،معیشت بہتر اورمضبوط ہو،پاکستانی کرنسی کی دنیا بھر میں ڈیمانڈ ہو،غریب عوام کو سوکھی روٹی، پھٹے ہوئے کپڑے اور کچا مکان نہیں بلکہ تازہ اورخالص روٹی، نئے بہترین کپڑے اور بڑے اونچے پکے مکان فراہم کئے جائیں ۔ان کا کہنا ہے کہ دونوں سیاسی پارٹیوں نے ملک پر حکمرانی کی لیکن عوام کے مسائل کسی نے حل نہیں کئے،کسی نے صرف بھٹو کا نعرہ لگایا تو کوئی اپنی شرافت ’’شریف‘‘ کا نعرہ لگاتا رہا۔حافظ ممتاز احمدنے مزید کہا کہ اب ووٹ نوٹ دکھا کر خریدنے کا وقت ختم ہوچکا ہے ،عمران خان نے عوام کو شعور دیدیا ہے ،امید ہے اگلے الیکشن میں تبدیلی آئے گی اور تحریک انصاف حکومت بنائے گی۔ اور کرپٹ لوگوں کا محاسبہ کیا جائے گا تاکہ لوٹی ہوئی دولت ملک میں واپس لائی جاسکے ۔

Related posts