سینٹ الیکشن کیلئے بازار سجانے والے قومی مجرم ہیں‘ میاں منان


فیصل آباد(نیوزلائن)رکن قومی اسمبلی میاں عبدالمنان نے کہاہے کہ سینٹ الیکشن کے لئے خرید و فروخت کا بازار سجانے والے قومی مجرم ہیں۔حکومت کی آئینی مدت پوری ہونے سے جمہوریت مضبوط ہو گی۔ طویل مدت کی نگران حکومت اور ٹیکنوکریٹس گورنمنٹ کی سازشیں دم توڑ چکی ہیں۔ سیاسی استحکام کے بغیر ترقی اور امن ممکن نہیں۔ تمام محب وطن سیاسی جماعتیں آئین کی حکمرانی۔قانون کی بالادستی، ووٹ کے تقدس اور عوام کے حق حاکمیت کے ایجنڈے پر متحد ہو جائیں۔ حکومت گرانے کی کوششیں ناکام ہو چکی ہیں۔ قوم آئندہ الیکشن میں مسلم لیگ ن کو دوتہائی اکثریت کے ساتھ کامیاب کرے گی تاکہ ملکی ترقی،سلامتی اورجمہوریت کااستحکام جاری رہے ۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ اور بھارت سی پیک کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں۔ افغانستان امریکہ کے لئے ویت نام ثابت ہو گا۔انہوں نے کہا کہ ملک کی ترقی اور خوشحالی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں کو اپنے عزائم میں ناکامی ہوئی ہے اور اب عوام ان کا محاسبہ کریں گے۔ ہمارے سیاسی مخالفین پاکستان کی تیز رفتار ترقی سے بوکھلاہٹ کا شکار ہیں اور اپنے صوبوں میں عوام کو نظرانداز کرنے والے اب عوام کا سامنا کرنے سے پریشان ہیں۔

Related posts