حکومت بزنس کمیونٹی کے مسائل پر توجہ نہیں دے رہی‘ شیخ ندیم


فیصل آباد(نیوزلائن) ایوان صنعت وتجارت کے سابق سینئرنائب صدرشیخ ندیم اللہ والا نے کہاہے کہ پاکستان کی تاجر برادری نا مساعد حالات کے باوجود معیشت کو رواں دواں رکھنے کیلئے اپنا بھرپو رکردار ادا کر رہی ہے لیکن ان کے دیرینہ مسائل کے حل کی طرف کوئی توجہ نہیں دی جارہی ۔ود ہولڈنگ ٹیکس، مختلف محکموں کے ذریعے ٹیکسز کی وصولی اور شرح میں بے پناہ اضافے سے کاروباری طبقے کیلئے کاروبا رچلانا مشکل ہوتا جارہا ہے ۔ تاجر طبقے کو بجلی کے بلوں میں ریلیف دینے کی بجائے مہنگی بجلی فراہم کی جارہی ہے جس سے اخراجات میں کئی گنا اضافہ ہو گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت اور متعلقہ ادرے معیشت کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھنے والے تاجر وں کے مسائل حل کرنے کی طر ف توجہ دیں۔ انہوں نے کہا کہ مطالبہ ہے کہ برآمد کنندگان کی طرز پر مقامی تاجروں کیلئے بھی جامع پالیسی تشکیل دی جائے اوراس میں مختلف مدوں میں رعایتیں دی جائے ۔ حکومت سے کئی سالوں سے مطالبہ کرتے چلے آرہے ہیں کہ تاجرتنظیموں اور متعلقہ محکموں کے درمیان روابط کیلئے فوکل پرسن کا تقرر کیا جائے لیکن ہمارے مطالبے کی شنوائی نہیں ہو سکی جس سے مسائل گھمبیر ہوتے چلے جارہے ہیں۔

Related posts