منشیات‘جواء مافیا کیخلاف پولیس کارکردگی ناقص قرار


فیصل آباد(نیوزلائن) منشیات،ناجائز اسلحے،جسم فروشی اورجوئے کے اڈوں کے خلاف فیصل آبادریجن پولیس کی کارکردگی غیر تسلی بخش قراردیدی گئی ۔ریجنل پولیس آفیسربلال صدیق کمیانہ نے کارکردگی رپورٹس کا جائزہ لیتے ہوئے فیصل آباد،جھنگ،ٹوبہ ٹیک سنگھ اورچنیوٹ اضلاع کے پولیس افسران کو سماجی برائیوں کے خاتمہ کے لئے کریک ڈاون یقینی بنانے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ان کوپیش کی گئی کارکردگی رپورٹس میں فیصل آباد پولیس کی طرف سے منشیات488 ،جسم فروشی 80 ،جوئے بازی 179 جبکہ ناجائز اسلحے کادھندہ کرنے والوں کیخلاف 10 مقدمات،جھنگ پولیس کی طرف سے منشیات73 ،جسم فروشی 10،جوئے 15جبکہ ناجائز اسلحہ کاایک ،ٹوبہ پولیس کی طرف سے منشیات 63 ،جسم فروشی 17 جبکہ جوئے بازی کے 25 مقدمات، چنیوٹ پولیس کی طرف سے منشیات65 ،جسم فروشی 8،جوئے کے 9 جبکہ ناجائز اسلحے کاایک کیس درج کرنے کا ذکر کیا گیا تھا۔دریں اثناء چاروں اضلاع کے پولیس افسران کو پاک عرب آئل ریفائنری کی زیرزمین بچھائی گئی پائپ لائن سے تیل چوری کے 36مطلوب ملزمان کی گرفتاری کے احکامات کے ساتھ ساتھ بیرون ملک فرارہونے والے اشتہاریوں کے ریڈوارنٹ جاری کرانے کی ہدایات بھی جاری کی گئیں۔

Related posts