موبائل ٹاورز قوانین:میئر لاعلم‘ ضلعی انتظامیہ خاموش تماشائی


فیصل آباد(ندیم جاوید)فیصل آباد میں لگے تمام موبائل فوں تاورز کی تنصیب غیرقانونی ہوئی ہے۔ موبائل ٹاورز کی تنصیب کے حوالے سے قوانین تو موجود ہیں مگر ان پر عمل درآمد ایک فیصد بھی نہیں کیا جا رہا۔ قوانین پر عمل درآمد کے ذمہ دار خود قوانین سے لاعلم اور خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔ نیوزلائن کے مطابق موبائل فون ٹاورز کی تنصیب کے حوالے سے قانون تو موجود ہے اور پنجاب حکومت نے تمام اضلاع کی انتظامیہ کو اس پر عمل درآمد یقینی بنانے کا حکم بھی دے رکھا ہے۔ ذرائع کے مطابق موبائل فون کمپنیوں کو ٹاورز انسٹالیشن رولز کے حوالے سے ابتدائی طور رعائتی وقت دیا گیا تھا اور انہیں اپنے معاملات قانون کے مطابق بنانے کی ہدائت کی گئی تھی مگر یہ رعائتی وقت گزرے بھی ایک سال سے زیادہ وقت ہو چکا ہے مگر اس کے باوجود حکام کارروائی سے گریزاں ہیں۔موبائل ٹاور انسٹالیشن قوانین کے حوالے سے میونسپل کارپوریشن کے حکام اور خود میئر بھی لاعلم ہونے ہیں۔ نیوزلائن کے رابطہ کرنے پر میئر کا کہنا تھا کہ انہوں موبائل ٹاور انسٹالیشن قوانین کی تفصیل کا علم نہیں وہ اس بارے افسران سے پوچھیں گے۔ چیف آفیسر اور کارپویشن کے دیگر حکام بھی قوانین سے لاعلم ہی پائے گئے۔ ضلعی انتظامیہ ] سول ڈیفنس حکام‘ ڈسٹرکٹ کونسل حکام بھی ٹاور انسٹالیشن قوانین کی تفصیلات بتانے سے عاجز رہے۔ فیصل آباد کے ہر علاقے میں موبائل فون کمپنیوں کے ٹاورز غیرقانونی طور پر لگے ہوئے ہیں۔ میونسپل کارپوریشن اور ضلعی انتظامیہ سمیت کوئی بھی ادارہ قانون کی خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف ایکشن لینے کو تیار نہیں ہے۔

Related posts