فیصل آباد کے رائے دہندگان میں سوا تین لاکھ کا اضافہ


فیصل آباد(نیوزلائن) فیصل آباد میں عوامی رائے دہندگان کی تعداد میں سوا تین لاکھ کا اضافہ ہوگیا ہے ۔ گزشتہ الیکشن کے بعد سے پانچ سالوں میں ضلع فیصل آباد میں 327058ووٹرز کا اضافہ ہوا ہے جبکہ عام انتخابات تک مزید اضافہ ہونے کا امکان ہے۔ ووٹرز کی غیر حتمی فہرست کے مطابق گزشتہ الیکشن میں فیصل آباد میں رجسٹرڈ مرد و خواتین ووٹرز کی تعداد 4082693تھی ۔ جو اب بڑھ کر 4409751ہو گئی ہے ۔الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ووٹر لسٹوں کو ڈسپلے سنٹرز میں آویزاں کردیا ہے اور یکم مئی تک ووٹرز کا اندراج اور ردوبدل کیا جائے گا۔ یکم مئی کے بعد ووٹوں کی تعداد میں مزید اضافے کی توقع کی جارہی ہے۔

Related posts