الیکشن کمیشن نے انتخابی شیڈول پر عملدرآمد روک دیا


اسلام آباد(نیوزلائن)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انتخابی شیڈول پر عملدرآمد وقتی طور پر روک دیا ہے۔ کاغذات نامزدگی کا اجراء اور وصولی کا کام الیکشن کمیشن کے اگلے حکم تک روک دیا گیا ہے ۔ اس کی وجہ لاہور ہائیکورٹ کی طرف سے پارلیمنٹ کے تیار کردہ کاغذات نامزدگی کو کالعدم قرار دیا جانا بتایا جا رہا ہے۔ نیوزلائن کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ملک بھر کے ریٹرننگ افسران کو ہدائت جاری کردی ہے کہ انتخابی شیڈول پر عملدرآماد روک دیا جائے۔ ایسا ہائیکورٹ کے فیصلے کی وجہ سے کیا گیا ہے۔ ہائیکورٹ نے آئین کے آرٹیکل 62‘ 63کو نظر انداز کرکے تیار کئے گئے کاغذات نامزدگی کی وجہ سے کاغذات نامزدگی کالعدم قرار دیدئیے ہیں۔ عدالت نے اپنے حکم میں کہا ہے کہ کاغذات نامزدگی میں تمام ایسی شقیں شامل کی جائیں جس سے امیدوار کی اہلیت اور نااہلیت سامنے آسکے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق انتخابی شیڈول نئے کاغذات نامزدگی تیار کئے جانے کے بعد دوبارہ جاری کیا جائے گا۔

Related posts