شہباز شریف نے نوازشریف کا بہترین منصوبہ ناکام بنا دیا


فیصل آباد(ندیم شہزاد)شہباز شریف حکومت نے موسمیاتی تبدیلی بارے تحقیق کا نوازشریف کا منصوبہ ناکام بنا دیا۔نواز شریف حکومت کی سفارش پر بنایا گیا پاکستان کا واحد موسمیاتی تبدیلی ریسرچ سنٹر شہباز شریف حکومت کے عدم تعاون کی وجہ سے دو سال میں بھی فعال نہ ہوسکا۔ یہ تحقیقاتی سنٹر اقوام متحدہ اور وفاقی پلاننگ کمیشن کی سفارشات پر پنجاب حکومت کے ادارے ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ کی زیرنگرانی دوسال قبل قائم کیاگیاتھا۔ حکومت نے اقوام متحدہ کی سفارشات پر موسمیاتی تبدیلی ریسرچ سنٹرتو فوری قائم کردیا اور اندرون و بیرون ملک اس پرخوب داد بھی سمیٹ لی مگر دوسال گزرنے کے باوجود ابھی تک اس کیلئے بجٹ مختص کیا گیا ہے اور نہ سٹاف رکھا گیا ہے ۔ بجٹ اور سٹاف نہ ملنے کی وجہ سے ایوب ریسرچ میں قائم موسمیاتی تبدیلی ریسرچ سنٹر غیرفعال اور بند پڑا ہے ۔ مشینری خراب ہورہی ہے اور دفاتر میں ویرانیاں ڈیرے ڈالے ہوئی ہیں۔ذرائع کے مطابق موسمیاتی تبدیلی ریسرچ سنٹر میں عارضی طورپر تعینات ڈائریکٹر نے متعدد بارشہباز شریف حکومت کو سٹاف کی بھرتی اور سالانہ بجٹ مختص کئے جانے کیلئے ورکنگ پیپر اور یاددہانی کی چٹھیاں ارسال کیں مگر حکومت نے انکار کیا اور نہ عمل درآمد یقینی بنایا۔ بہت جلد کام کرنے کی یقینی دہانیاں کروائی جات رہیں مگر دو سال میں بھی شہباز شریف کی بہت جلد نہ آئی ۔

Related posts