انصاف دو: بزرگ چیف جسٹس سکواڈکی گاڑی کے سامنے لیٹ گیا


لاہور(نیوزلائن)چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی لاہور میں کیسز کی سماعت کرنے کی اطلاع پر سائلین کی ایک بڑی تعداد صبح سویرے ہی سپریم کورٹ لاہور رجسٹری پہنچ گئی ،باریش بزرگ داد رسی کیلئے چیف جسٹس کے سکواڈ کی گاڑی کے آگے لیٹ گیا ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بھی سائلین کی ایک بڑی تعداد چیف جسٹس کی آمد سے قبل ہی سپریم کورت لاہور رجسٹری کے باہرپہنچ گئی اور ان میں سے کئی نے مطالبات کے حق میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے ۔صبح کے وقت درخواستوں پر سماعت کے بعد فاؤنٹین ہاؤس جاتے ہوئے ایک باریش بزرگ نے چیف جسٹس کی گاڑی کو روکنے کی کوشش کی تاہم پولیس نے اسے پکڑ لیا ۔چیف جسٹس کی گاڑی گزڑنے کے بعد وہ شخص سکواڈ میں شامل ایک گاڑی کے آگے لیٹ گیا او ربعد ازاں اس کے نیچے گھس گیا جسے پولیس اہلکاروں نے بڑی مشکل سے نیچے سے نکال کر ایک طرف کیا اور سکواڈ کی گاڑی کوروانہ کیا گیا ۔ چیف جسٹس نے فاؤنٹین ہاؤس سے واپس آکر سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں سائلین کی درخواستیں سنیں اور دارد رسی کی ۔ چیف جسٹس نے اپنے سکواڈ میں شامل گاڑی کے آگے لیٹنے ولے بزرگ کی بھی بات سنی اور شکایت سے متعلق بلوچستان ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت کی ۔

Related posts