عمران خان کے کاغذات پرسیتا وائٹ کی بیٹی کا اعتراض دائر


کراچی (نیوزلائن) پاکستا ن تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے حلقہ این اے 243سے کاغذات نامزدگی کو چیلنج کردیا گیا ہے جس کے بعد ریٹرننگ آفیسر نے چیئرمین پی ٹی آئی کو اسکروٹنی کیلئے طلب کرلیا ہے جبکہ پیپلز پارٹی کی شہلا رضا نے این اے 243 سے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے۔ ان کا عمران خان سے مقابلہ ہوگا۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے حلقہ این اے 243 میں الیکشن لڑنے کو ایڈوکیٹ عبدالوہاب کی جانب سے چیلنج کیا گیا ہے سابق چیف جسٹس افتخارچوہدری کی پارٹی کے نامزد امیدوار عبدالوہاب ایڈوکیٹ نے عمران خان کے الیکشن لڑنے پر پابندی لگانے کی درخواست دی ہے، درخواست میں کہا گیا کہ جو شخص اپنی بیٹی کو تسلیم نہیں کرتا اسے الیکشن لڑنے کا حق نہیں حلقہ 243 کے ریٹرننگ افسر نے درخواست قبول کرلی ہے ، ریٹرننگ آفیسر نے تحریک انصاف کے چیئرمین کواسکروٹنی کیلئے طلب کرتے ہوئے حکم دیا کہ عمران خان خود یا اپنے نمائندے کے ذریعے 12جون کو11بجے پیش ہو کر کاغذات کی اسکروٹنی کروائیں، ، عمران خان کی جگہ عمران اسماعیل ریٹرنگ آفیسر کے سامنے پیش ہوں گے، عمران خان نے عمران اسماعیل کو اتھارٹی لیٹر جاری کردیا ۔

Related posts