فیصل آباد پولیس میں بھارتی جاسوسوں کی موجودگی کا انکشاف


فیصل آباد (احمد یٰسین)فیصل آباد پولیس میں ایسے افراد کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے جو بھارت کیلئے جاسوسی کا کام کرتے ہیں۔ بھارتی جاسوس پولیس کے میں باقاعدہ بھرتی ہیں اور بھارتی خفیہ ایجنسیوں کیلئے لاجسٹک سپورٹ فراہم کرتے ہیں۔ پنجاب پولیس کے اعلیٰ حکام اس صورتحال سے آگاہ ہیں اور مشکوک پولیس اہلکاروں کیخلاف تحقیقات بھی کی جارہی ہیں۔نیوزلائن کے مطابق فیصل آباد پولیس میں ایسے افراد کی موجودگی سامنے آئی ہے جو بھارتی خفیہ ایجنسیوں کیلئے کام کرتے ہیں اور بھارتی جاسوسوں کو لاجسٹک سپورٹ فراہم کرتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق دشمن ملک کیلئے جاسوسی کرنے والے پولیس اہلکاروں کے حوالے سے سامنے آیا ہے کہ طویل عرصہ سے محکمہ میں بھرتی ہیں اور اہم و حساس نوعیت کے دفاتر میں کام کرتے رہے ہیں۔ سرکاری اسلحہ ‘ سرکاری ڈیٹا ‘سرکاری آلات کمیونیکیشن ‘ پبلک ڈیٹا‘ تک بھی ان کی رسائی رہی ہے۔ پولیس دفاتر میں انہیں حساس نوعیت کے ڈیٹا تک بھی رسائی حاصل رہی۔ ذرائع کے مطابق اس معاملے سے آئی جی پنجاب‘ طویل رخصت پر چلے جانے والے آر پی او فیصل آباد بلال صدیق کمیانہ‘ سی پی او اطہر اسماعیل اورفیصل آباد کے دیگر اعلیٰ پولیس حکام بھی آگاہ ہیں ۔ ذرائع کے مطابق حساس ادارے بھی بھارت کیلئے جاسوسی کرنے والے پولیس اہلکاروں بارے آگاہ ہوچکے ہیں ان سے اعلیٰ سطحی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

Related posts