مسلم لیگ ن نے فیصل آباد سے ٹکٹوں کا علان کردیا


فیصل آباد(نیوزلائن)مسلم لیگ ن نے پنجاب کے دوسرے بڑے شہر سے ٹکٹوں کا اعلان کردیا ہے۔ اکثریتی ٹکٹ پرانے سابقہ ارکان اسمبلی کو ہی دئیے گئے ہیں۔ جب کہ قسمت آزمائی کے خواہا ں نئے امیدوار اور پارٹی کارکن ہاتھ ملتے ہی رہ گئے۔مسلم لیگ ن نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 101سے چیئرمین ضلع کونسل زاہد نذیر کے بھائی اور جڑانوالہ کے دیہی علاقوں پر مشتمل حلقے سے سابق ایم این اے عاصم نذیر کو ٹکٹ دیا ہے۔ این اے 102سے سابق وزیر مملکت طلال بدر چوہدری ‘ این اے 103سے مرحوم ایم این اے رجب بلوچ کے بھائی اور سابق تحصیل ناظم علی گوہر بلوچ‘ این اے 104سے سابق ایم این اے شہباز بابر ‘ این اے 105سے سابق ایم این اے میاں محمد فاروق ‘ این اے 106سے سابق صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ خاں‘ این اے 107سے سابق وزیر مملکت حاجی محمد اکرم انصاری ‘ این اے 108سے سابق وزیر مملکت عابد شیر علی ‘ این اے 109سے سابق ایم این اے میاں عبدالمنان ‘ این اے 110سے سابق وزیر مملکت رانا محمد افضل خاں کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔ پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 97سے آزاد علی تبسم‘ پی پی 98سے رانا شعیب ادریس ‘ پی پی 99سے عفت معراج اعوان‘ پی پی 100سے رائے حیدر علی ‘ پی پی 101سے رائے عثمان کھرل‘پی پی 103سے جعفر علی ہوچہ‘پی پی 104سے صفدر شاکر‘پی پی 106مسعود نذیر‘ پی پی 108سے اجمل آصف‘ پی پی 109سے ظفر اقبال ناگرہ‘ پی پی 110سے نواز ملک‘ پی پی 111سے اسرار احمد منے خاں‘ پی پی 112سے میاں طاہر جمیل‘ پی پی 113سے رانا ثناء اللہ خاں‘ پی پی 114سے شیخ اعجاز احمد‘ پی پی 115سے رانا علی عباس‘ پی پی 116سے فقیر حسین ڈوگر‘ پی پی 117سے محمد الیاس انصاری کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔

Related posts