غیرقانونی ٹھیکے: مفتاح اسماعیل کیخلاف نیب انکوائری شروع


کراچی (نیوزلائن)وفاقی احتساب بیورو نے غیرقانونی ٹھیکے دینے کے الزام مسلم لیگ نے کے سابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کیخلاف تحقیقات شروع کردی ہیں۔ نیوزلائن کے مطابق انکوائری کیلئے مفتاح کو نیب نے طلب کرلیا ہے ۔نیب کی جانب سے مفتاح اسماعیل کو جاری کیے گئے نوٹس کے متن کے مطابق مفتاح اسماعیل کو20 جون کو نیب کراچی کے دفتر میں پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔ مفتاح اسماعیل پر ایس ایس جی سی چیئرپرسن کی حیثیت سے غیر قانونی ٹھیکے دینے ‘جے جے وی ایل کو ایس ایس جی سی کے غیرقانونی ٹھیکے دینے کا الزام ہے مذکورہ ٹھیکو ں کی منظوری مفتاح اسماعیل کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں دی گئی تھی نیب کے مطابق مفتاح اسماعیل نے پانچ قیمتی گیس فیلڈز کے ٹھیکے جے جے وی ایل کو دیے ٹھیکے دیے جانے میں سپریم کورٹ کے حکم کی بھی خلاف ورزی کی گئی مفتاح اسماعیل قومی اسمبلی کی نشست پر عام انتخابات میں بھی حصہ لے رہے ہیں۔

Related posts