مودی کے یار نواز شریف کا سیاسی دور ختم ہوچکا‘ بابر اعوان


فیصل آباد(نیوزلائن) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر بابر اعوان نے کہا ہے کہ مودی کے یار نوازشریف اور انکے خاندان کا سیاسی دورختم ہوچکا،پی ٹی آئی نے میانوالی میں عمران خان کے جلسہ سے انتخابی مہم شروع کردی ہے ۔عمران خان پانچ حلقو ں سے الیکشن لڑینگے ۔فیصل آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بابر اعوان نے کہا کہ تحریک انصاف نے ملک بھر میں پانچ سو سے زائد امیدواروں کو ٹکٹ جاری کیے ہیں،مزید تین سو امیدواروں کو بھی ٹکٹ جاری کیے جائیں گے۔جن امیدواروں نے ٹکٹس کیلئے نظرثانی کی درخواستیں دائر کی ہیں ان کا فیصلہ آئندہ دو روزمیں عمران خان خود کرینگے۔ٹکٹ کے حصول میں کامیاب نہ ہونے والے کارکنوں کو آئندہ بلدیاتی سیٹ اپ اور سینٹ کے انتخابات میں ایڈجسٹ کرینگے۔انہوں نے نگران حکومت پر زور دیا کہ وہ غیرجانبداری سے کام لے۔افسران ن لیگ کے امیدواروں کی حمایت سے باز رہیں ورنہ ان کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ مودی کے یار نوازشریف اینڈ فیملی کا سیاسی کیریئر اب ختم ہو چکا ہے۔الیکشن مہم کے لئے باہر نکلتے ہی ن لیگی رہنماؤں کا استقبال بھی اسی طرح کیا جائے گا جس طرح ان کو جامعہ نعیمیہ لاہور میں جوتے پڑے تھے۔پی ٹی آئی عمران خان کو وزیراعظم بنا کر انڈیا کے ساتھ برابری کی بنیاد پر تعلقات قائم کرے گی۔پی ٹی آئی عمران کو وزیراعظم بنا کر بھارت کے ساتھ برابری کی بنیاد پر تعلقات قائم کریگی۔انہوں نے مزید کہا کہ فیصل آباد کے عوام شہر کو لوڈشیڈنگ دینے اور لاکھوں مزدوروں کو بیروزگارکرنے والے لیگی امیدواروں کو ووٹ نہیں دینگے۔ملک آئندہ دو ماہ میں انتہائی نازک دور سے نکل کر خوشحالی کے دور میں داخل ہوجائیگا۔

Related posts