آشیانہ ہاؤسنگ کرپشن: احد چیمہ سمیت 6 افراد کیخلاف ریفرنس دائر


لاہور(نیوزلائن) آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل میں نیب نے احد چیمہ سمیت 6 افراد کے خلاف کرپشن ریفرنس دائرکر دیا۔ نیب ترجمان کے مطابق ملزمان پر اختیارات کے ناجائز استعمال کا الزام ہے۔ نیب لاہور نے احتساب عدالت میں سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد خان چیمہ کے خلاف ریفرنس فائل کر دیا۔ احد چیمہ پر الزام ہے کہ انہوں نے غیر قانونی طریقے سے نا صرف جائیداد یں بنائیں بلکہ پیراگون سٹی کو غیر قانونی ٹھیکوں کے ذریعے قومی خزانے کو نقصان پہنچایا۔ نیب کی جانب سے ریفرنس میں احد چیمہ کے خلاف ایک ارب روپے سے زائد کی بے ضابطگیوں کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ نیب نے احد چیمہ کے علاوہ 5 افراد کے خلاف بھی کرپشن ریفرنس دائر کیے، شاہد شفیق، بلال قدوائی کے خلاف بھی کرپشن ریفرنس دائرکیا گیا ہے۔ نیب نے سابق سی ای او لینڈ ڈویلپمنٹ کمپنی امتیاز حیدر اور سابق انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید کے خلاف بھی کرپشن ریفرنس دائر کیا۔ اسپیشل پراسکیوٹر نیب کے مطابق ملزمان نے اختیارات سے تجاویز کیا، ناجائز مالی فوائد حاصل کئے اور دلوائے احد چیمہ سابق وزیر اعلیٰ میاں شہباز شریف کے انتہائی قریبی بیوروکریٹ سمجھے جاتے ہیں جبکہ آشیانہ سکیم سکینڈل میں میاں شہباز شریف‘ خواجہ سعد رفیق اور متعدد دیگر سیاسی شخصیات کے نام بھی آتے رہے ہیں تاہم نیب نے دائر کردہ ریفرنس میں ان سیاسی شخصیات کے معاملے میں ملوث ہونے یا نہ ہونے بارے واضح نہیں کیا۔

Related posts