احتساب عدالت سے سزا:مریم نواز الیکشن کیلئے نااہل


اسلام آباد(نیوزلائن)احتساب عدالت سے ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا سنائے جانے کے بعد سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز عام انتخابات میں حصہ لینے کیلئے بھی نااہل ہوگئی ہیں۔ مریم نواز لاہور سے مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر این اے 127سے امیدوار ہیں۔ تاہم الیکشن کمیشن نے عدالتی فیصلے کے بعد اس حلقے کے بیلٹ پیپر دوبارہ چھاپنے کا فیصلہ کیا ہے۔ الیکشن کمیشن حکام کا کہنا ہے کہ کسی بھی امیدوار کے نااہل ہونے سے الیکشن پر کوئی فرق نہیں پڑتا۔ تاہم مریم نواز احتساب عدالت کے فیصلے کیخلاف اپیل کرنے اور ہائیکورٹ سے اس اپیل کی بنیاد پر ریلیف ملنے تک الیکشن نہیں لڑ سکیں گی۔مریم نواز کے علاوہ کیپٹن صفدر بھی احتساب عدالت سے سزا کی بنیاد پر الیکشن کیلئے نااہل قرار پائیں گے۔ سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کو سپریم کورٹ پہلے ہی تاحیات نااہل قرار دے چکی ہے۔

Related posts