ن لیگ کا نواز شریف اور مریم کا بھرپور استقبال کرنے کا فیصلہ



لاہور (نیوزلائن)مسلم لیگ نے لندن سے وطن واپسی پر نیب کورٹ سے سزا یافتہ میاں نواز شریف اور مریم نواز کا بھرپور استقبال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے انتظامی کمیٹی کا انچارج حمزہ شہباز کو بنایا گیا ہے۔ نیوزلائن کے مطابق ن لیگ کی قیادت نے پنجاب کے تمام ٹکٹ ہولڈرز کو کارکنوں کے ہمراہ ائیرپورٹ پہنچنے اور استقبال کیساتھ احتجاج ریکارڈ کروانے کی ہدائت کی ہے۔ ذرائع کے مطابق ن لیگ کی قیادت نے فیصلہ کیا ہے کہ نیب کورٹ سے سزا کے معاملے پر سیاسی پوائنٹ سکورنگ کی جائے اور خود مظلوم بنا کر عوام کے سامنے پیش کیا جائے۔ میاں نواز شریف کا استقبال کیا جائے اور اگر انہیں ائیرپورٹ سے گرفتار کیا جائے تو استقبالیہ قافلے میں ہی انہیں جیل یا عدالت تک لایا جائے۔ اس کیلئے بھرپور تیاری کیساتھ پنجاب بھر سے کارکنوں کو ائیر پورٹ پہنچنے کا حکم دیا گیا ہے۔

Related posts