نوازشریف کے دونوں بیٹے اشتہاری:گرفتاری کیلئے انٹرپول سے رابطہ


اسلام آباد (نیوزلائن)ایون فیلڈ ریفرنس میں سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کے صاحبزادوں حسن نواز اور حسین نواز کو اشتہاری قرار دیدیا گیا ہے اور دائمی وارنٹ گرفتاری وزارت داخلہ کے ذریعے انٹرپول کو ارسال کر دیئے گئے ہیں۔ نیوزلائن کے مطابق وارنٹ میں دونوں ملزمان کو فوری گرفتار کر کے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے بعد دونوں ملزمان باقاعدہ اشتہاری قرار دیئے گئے ہیں جبکہ ملزمان کے دائمی وارنٹ گرفتاری وزارت داخلہ کے ذریعے انٹرپول کو بھی ارسال کر دیئے گئے ہیں۔

Related posts