مستونگ خودکش دھماکہ: سراج رئیسانی سمیت 128شہید‘122زخمی


کوئٹہ(نیوزلائن)بلوچستان کے علاقے مستونگ میں خودکش دھماکے میں بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما اور سابق وزیراعلیٰ بلوچستان اسلم رئیسانی کے بھائی سراج رئیسانی سمیت 128افراد زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 122افراد شدید زخمی ہوئے۔ زخمیوں کی بڑی تعداد کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔ نیوزلائن کے مطابق مستونگ میں پی بی 35سے بلوچستان عوامی پارٹی کے امیدوار سراج رئیسانی کی کارنر میٹنگ ہورہی تھی کہ دھماکہ ہوا جس میں بڑی تعداد میں افراد شہید ہوگئے اور درجنوں شدید زخمی ہوئے۔ زخمیوں اور جاں بحق ہونے والوں کی میتوں کو ہسپتال پہچایا گیا۔ ہسپتالوں میں شدید زخمی بھی جاں بحق ہوئے ۔ دھماکے میں مجموعی طور پر 128افراد شہید ہوگئے ہیں اور 122زخمی مختلف ہسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔ آرمی چیف قمر جاوید باجوہ‘ سابق صدر آصف علی زرداری‘ پی پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹو‘ نگران وزیر اعظم ناصر الملک اور دیگر سیاسی و حکومتی شخصیات نے مستونگ دھماکے کی شدید مذمت کی ہے اور شہادتوں پر غم اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

Related posts