نوازشریف کا استقبال حج سے بڑا کام ہے:رانا ثناء کی ہرزہ سرائی


فیصل آباد(نیوزلائن)سابق وزیر قانون رانا ثناء اللہ خاں نے سزا یافتہ مجرم میاں نواز شریف کی ’’محبت‘‘ میں تمام حدیں پھلانگ دیں۔ سابق وزیر قانون نے ہرزہ سرائی کی ہے کہ میاں نواز شریف کا استقبال کرنا حج سے بڑا کام ہے۔میاں نواز شریف کی وطن واپسی پر فیصل آباد سے استقبالی قافلہ لاہور لے جانے کا فوٹوسیشن مظاہرہ کرتے ہوئے سابق وزیر قانون نے ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے یہ فرمان جاری کیا۔سابق وزیر قانون کی ہرزہ سرائی کو مذہبی رہنماؤں نے توہین مذہب قرار دیا ہے۔ مذہبی سکالرز کا کہنا ہے کہ حج اسلام کا بنیادی رکن ہے اور پانچ بنیادی اراکین کے برابر کسی چیز کو قرار دینا مذہب کی توہین کرنے کے مترادف اور جاہلیت کا مظاہرہ ہے

Related posts