مسلمان کو مرتد کہنے پر وائس چانسلر جامعہ الازہر برطرف

قاہرہ(نیوزلائن)معروف یونیورسٹی جامعہ الازہر کے وائس چانسلر احمد حسنی کو برطرف کردیا گیا ہے ، ان پر ایک مسلم محقق کو مرتدکہنے کا الزام تھا۔ غیر ملکی خبررساں ادارے رائٹر کے مطابق جامعہ الازہر کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر احمد حسنی کو ایک متنازعہ مسلم محقق البہیری کو مرتدکہنے پر ان کے عہدے سے سبکدوش کر دیا گیا ہے۔ حسنی کو ان کے بیان پر جامعہ کی جانب سے معافی مانگنے کو کہا گیا تھا، جب کہ انہوں نے معافی…

Read More